محکمہ سمال ڈیمز جہلم کو 15 نومبر 2021ء سے آن لائن خریداری پر تبدیل

جہلم: محکمہ سمال ڈیمز جہلم کو 15نومبر 2021ء سے آن لائن خریداری پر تبدیل کیا جا رہا ہے جس میں ٹھیکیداروں کا آن لائن اندراج کیا جائے گا اور آن لائن بولی کی وصولی ہوگی۔
کامیاب اور اہل ٹھیکیداروں کو ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ جن ٹھیکیداروں نے سابقہ طریقہ کار پر سمال ڈیمز میں درخواست جمع کروا رکھی ہے ان کو بھی نئے طریقہ کار 2021ء کے مطابق درخواست 15 نومبر 2021ء تک جمع کروانا ہوگی۔
ٹھیکیدار اپنی درخواستیں ویب سائٹ پر آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔ ٹھیکیدار تصدیق کے لیے آن لائن جمع کروائی گئی دستاویزات کی اصل کاپی بھی متعلقہ دفتر جمع کرائیں۔ آن لائن پورٹل سے متعلق محکمہ آبپاشی 15 روزہ تر بیتی سمینار کا بھی انعقاد کرے گا جس کی تاریخ، وقت اور مقام کا نوٹس پورٹل پر شائع کیا جائے گا۔
مزید معلومات محکمہ سمال ڈیمز کی ہلپ لائن نمبر 04299030160 پر حاصل کی جا سکتی ہے۔