دینہ

سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج دینہ پروفیسر محمد ارشد انتقال کر گئے، آبائی علاقہ میں سپرد خاک

دینہ کے نواحی علاقہ کی معروف شخصیت سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج فاربوائز دینہ پروفیسر محمد ارشد انتقال کر گئے، مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز دینہ کے نواحی علاقہ کھوجکی کی معروف شخصیت اور سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج فار بوائز جی ٹی روڈ دینہ پروفیسر محمد ارشد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی طبیعت کے مالک تھے۔

مرحوم پروفیسر ارشد کی نماز جنازہ منگل کے روز ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی، ادبی شخصیات سمیت علاقہ بھر کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button