دینہ

دینہ کے معروف صحافی سید تو قیر آصف شاہ کے تایا جان پیر حاجی عمر فاروق شاہ انتقال کر گئے

دینہ کے نواحی علاقہ پیر بھچر شریف کی معروف شخصیت پیر سید عبدالحمید شاہ کے صاحبزادے، معروف صحافی سید تو قیر آصف شاہ کے تایا جان سید ہارون رشید اور پیر سید جر جیس الحسن شاہ درس والے کے بھائی پیر حاجی عمر فاروق شاہ مختصر علالت کے باعث 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ دن ساڑھے 11 بجے آبائی گاؤں پیر بھچرشریف میں دا کی گئی، نماز جنازہ مفتی محمود حسین شائق نے پڑھائی، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کارو باری، صحافیوں، و کلاء، ڈاکٹرز سمیت کثیر تعداد نے شر کت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button