دینہاہم خبریں

حکومت پنجاب تعلیم اور صحت پر خصوصی تو جہ دے رہی ہے۔ راجہ یاور کمال

دینہ: حکومت پنجاب تعلیم اور صحت پر خصوصی تو جہ دے رہی ہے، تعلیم کے ساتھ تربیت لازم و ملزوم ہے، تربیت کے بغیر تعلیم بے فائدہ ہے اس لئے جدید دور کا تقاضا ہے کہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے، اس ضمن میں اساتذہ کا کردار بنیادی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے و پارلیمانی سیکر ٹری راجہ یاور کمال نے دی لائسیم سکو ل دینہ میں اسٹوڈنٹ کو نسل سے حلف لینے کی منعقدہ ہو نے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سکول کے بچوں نے خوبصور ت انداز میں مزاحیہ خاکے اور ٹیبلو پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اساتذہ ہی ہیں جو ایک اوسط درجے کے طالب علم کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کر کے اسے ایک معاشرے کا فعال رکن بنا تے ہیں۔

سکول ہذا کی پر نسپل مس عائشہ وحید نے سکول اسٹوڈنٹ کونسل کا بنیاد ی مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے طلباء کی ذہنی نشوونما کے ساتھ احساس ذمہ داری اور نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے جو یہ ادارہ بخوبی انداز سرانجام دے رہا ہے۔

آخر میں چیف ایگزیکٹیو عمر اعجاز خان نے اتنے اچھے پروگرام بالخصوص چھو ٹے ننھے بچوں کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید کی کہ مستقبل میں بھی اسی محنت اور لگن کو جاری رکھا جائے گا۔

میزبانی کے فرائض اسٹوڈنٹ کو نسل سے ابیہ فاطمہ ، مروہ جہانگیر اور واصفہ گل نے انجام دیئے، سیاسی و سماجی رہنما راجہ سعود کیانی کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button