جہلم

قسطوں کا کاروبار کرنے والوں کے گرد شکنجہ تیار، جہلم کی 2 بڑی دکانوں کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا

جہلم: قسطوں کا کاروبار کرنے والوں کے گرد شکنجہ تیار، قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری ،ضلع جہلم سمیت صوبہ بھر میں اقساط کا کاروبار کرنے والی الیکٹرونکس کی 2 بڑی دکانوں کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا، "اقساط سے زندگی آسان” کا نعرہ لگاکر غریب عوام اور بالخصوص متوسط طبقہ کی زندگی حرام کرنے والے بھی اللہ کی پکڑ میں۔

تفصیلات کے مطابق "اقساط سے زندگی آسان” کا نعرہ لگا کر غریب عوام اور بالخصوص متوسط طبقہ کی زندگی حرام کرنے اور اقساط کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار، میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب ریونیو بورڈ نے ضلع جہلم سمیت صوبہ بھر میں قسطوں کا کاروبار کرنیوالی الیکٹرونکس کی 2 بڑی دکانوں کے تمام آؤٹ لیٹس کو چیک کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ لیٹر نمبر 3087 میں چیف انسپکٹر سٹیمپ ریونیو بورڈ نے پنجاب بھر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں دکانوں کا صوبہ بھر کے اضلاع میں قائم الیکٹرونکس دکانوں کا مکمل ریکارڈ چیک کرکے 7دن میں رپورٹ کی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، لیٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ قسطوں کا کاروبار کرنے والی الیکٹرونکس کی مذکورہ دکانوں کے معاہدے اور لیز کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پہلے بڑی دکانوں کے خلاف کارروائی کے بعد صوبہ بھر میں اقساط کا کاروبار کرنے والی تمام چھوٹی دکانوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button