جہلم

محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کی غفلت، ضلع جہلم میں نایاب پرندوں کے شکار میں غیرمعمولی اضافہ

جہلم: محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کی غفلت، نایاب پرندوں کے شکار میں غیر معمولی اضافہ، ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کی نسل کشی کا سلسلہ عروج پکڑنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں نایاب نسل کے پرندوں و جانوروں کا شکار فیشن بن کر رہ گیا ہے۔ محکمہ کی سرپرستی میں شکاری جہلم سمیت تحصیل سوہاوہ، تحصیل دینہ، تحصیل پنڈدادنخان کے اردگرد کے علاقوں میں اڑیال، تیتر اور دوسرے ہجرت کرکے آنے والے نایاب پرندوںکی نسل کشی میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

دوسرے اضلا ع سے آنے والے شکاری جیپوں، لینڈز روور گاڑیوں، کاروں پر اپنے پوائنٹر کتوں اور بندوقوں کے ساتھ یہاں رات گئے علی الصبح تک شکار کرتے ہیں، جنہیں مقامی افسران و اہلکاروں کی مکمل سرپرستی حاصل ہوتی ہے جس کیوجہ سے روزانہ کی بنیاد پر رات کے وقت شکاری گاڑیوں پر سرچ لائٹس کے ذریعے نایاب نسل کے جانوروں اور پرندوں کا شکار کرتے ہیں۔

اس حوالہ سے سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ اگر وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب سید صمصام علی بخاری، سیکرٹری وائلڈ لائف پنجاب شاہد زمان اور راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ دارافسران نایاب نسل کے پرندوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں تو ضلع جہلم میں تعینات کرپٹ ،بدعنوان محکمہ شکار کے افسران و اہلکاروں کو ضلع بدر کریں تاکہ نایاب نسل کے جانوروں اور پرندوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button