ڈومیلی

ٹی ایل پاکستان یوسی نگیال کی جانب سے 21 روپے لاکھ کا امدادی سیلاب زدگان کیلئے روانہ

ڈومیلی: تحریک لبیک پاکستان PP25 ضلع جہلم کی یوسی نگیال میں جو کیمپ لگایا گیا تھا، یوسی نگیال سے 21 لاکھ کی مالیات کا سامان سیلاب زدگان کے لے روانہ کر دیاگیا ہے جس میں 111 گھرانوں کا خشک راشن کھانے کا سامان آٹا چینی چاول دالیں چنے گھی آئل پتی دودھ مرچے صابن صرف وغیرہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ گیس سلنڈر 2 عدد 396 مردانہ سوٹ 598 لیڈیز سوٹ 675 بچگانہ سوٹ 15 عدد مردانہ جوتے 28 عدد لیڈیز جوتے 25 عدد بچگانہ جوتے 60 عدد چادریں 27 عدد دوپٹے شال 4 عدد رضائی 2 کاٹن مکس برتن شامل ہیں۔

امیر یوسی نگیال صدام حسین رضوی اور ان کی پوری ٹیم جس میں سرپرستِ اعلیّ علامہ ثاقب چشتی، نائب امیر فاروق سیفی، طارق سیفی، حافظ شاذر علی، شہریار کیانی، سرفراز کیانی، چوہدری ناصر، ملک جاوید، مدثر حسین ناظم سکیورٹی، ناظم نشر واشاعت زبیر احمد،ناظم مالیات محمد خضر اور دیگر کارکنان چوہدری مبین، چوہدری منیر، چوہدری عمران، چوہدری عابد، حافظ مجتبیٰ، حافظ بابر، حافظ دلدار، محمد عاقب اور محمد ہمایوں نے سیلاب زدگان کی مشکل کی اس گھڑی کے لیے بھرپور محنت کی اور یوسی نگیال کے لوگوں نے بھی تحریک لبیک پر اعتماد کرتے ہوئے بھرپور تعاون کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button