خواتین جناب سیدہ کائنات ؑ کی سیرت مبارکہ کا مطالعہ کریں اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔ مقررین

جہلم: جناب سیدہ کائنات فاطمۃ الزاہرہ سلام اللہ علیہا نے اپنے گھر میں 3 روزہ فاقہ ہونے کے باوجود جب سائل آیا تو آپ نے اپنے گلے کاہار سائل کوعطا کرکے اْ س کی ضرورت پوری کی۔
ان خیالات کا اظہار جامعہ حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ چک نتھا سرائے عالمگیر میں ہونیوالے 21 ویں سالانہ عشرہ مجالس کی اختتامی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمداصغر یزدانی،مولانا سیدحسنین رضا کاظمی،علامہ عارف حسین واحدی، ذاکرشاہدعباس قمر، علامہ وجاہت حسین شیرازی، ذاکرعمران عباس وینس،علامہ حسن عباس حیدری اوربانی عشرہ علامہ سیداشتیاق حسین کاظمی نے کیا۔
مقررین نے کا کہ ایام فاطمیہ کو ایام عاشور کی طرح منانا چاہیے، یہ ایام بھی عاشور سے کم نہیں اس لئے مسلم خواتین کوچاہیے کہ جناب سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ کا نہ صرف مطالعہ کریں بلکہ اْن پرسختی سے عمل پیرا ہوں۔
آخر میں بانی عشرہ علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے شرکاء کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا اورکہا کہ موسم سرما اورشدید بارشوں میں عزادارانِ حسین نے جس جذبے اور عقیدت کااظہار کیا وہ قابل تعریف ہے اللہ تعالیٰ اس قوم کوسوائے غم حسینؑ کے دنیا کے ہر غم سے محفوظ رکھے۔