غوث الاعظم حضرت عبدالقادر جیلانیؒ کا عرس مبارک لاہور موڑ جہلم منعقد ہوا

جہلم: غوث الاعظم حضرت عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک لاہور موڑ کے مقام پر منعقد ہوا، حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ پیدائشی ولی تھے آپ کے عرس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے لاکھوں زائرین فیوض و برکات سمیٹنے کے لئے بغداد پہنچتے ہیں۔
جہلم میں خلیفہ پیر بابا مبشر حسین گیلانی عرس کی تقریب منعقد کرتے ہیں، اس پروقار عرس کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا، تلاوت کلام پاک کی سعادت بابا جی اصغر جبکہ نعت شریف سید زبیر شاہ نے پیش کی، مہمانوں میں پیر سائیں گلزار احمد آف ڈنگہ خلیفہ مجاز (دربار عالیہ سید حیدر شاہ ڈوگا شریف گجرات)، غلام مصطفٰی قادری (خلیفہ)، خصوصی آمد سید وقار شاہ، شکیل پاشا، شاہد بھٹی، چوہدری ناصر آف برطانیہ، غلام سرور چشتی، سید زبیر شاہ، اصغر، احمد رضا قادری اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر پیر بابا مبشر حسین گیلانی نے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ یکم رمضان المبارک 470 ہجری بمطابق 17 مارچ 1078ء عراق کے مغربی شہر گیلان میں پیدا ہوئے آپ رحمۃ اللہ علیہ کو دینی خدمات و افکار کی وجہ سے غوث الاعظم دستگیر کا خطاب ملا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ پیدائشی ولی تھے، شیر خوارگی کے دوران جب بھی رمضان المبارک آیا آپ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک دودھ نہیں پیتے تھے جو آپ کی ایک مشہور کرامت ہے، حضرت عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا وصال 561 ہجری میں نواسی برس کی عمر میں ہوا آپ کی تدفین بغداد شریف میں آپ کے مدرسے میں کی گئی۔
اس موقع پر مرزا شاہد بیگ، نعیم اختر بھٹی، ماسٹر ملک رفیق، مدثر حسین، مظہر حسین، مبین مغل، علی معبین، علی ظہیر، ملک حمزہ، قاضی انوارلحق، ناصر قاضی (خلیفہ مجاز دربار عالیہ قدرت اللہ شاہ)، محمد بن مبشر، ملک نعمان، مرزا علی، سفیان، احمد مظفر، عبداللہ مظفر، معین حسین، صوفی عظیم، مرزا ستار بیگ سمیت دیگر زائرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔