سوہاوہ

30 ہزار سے زائد آبادی والے سوہاوہ کے علاقے ڈھوک امب میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

سوہاوہ: تیس ہزار سے زائد آبادی والے سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈھوک امب فاطمہ کلینک پر فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کا فری چیک اپ فری آپریشن اور فری عینکیں ساتھ فری ادوایات دی گئیں۔

جناح ہسپتال کے سینئر فیکو آئی سرجن ڈاکٹر عامر اور سینئر ڈاکٹر کلیم صفدر اعوان نے تقریباً 300مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور جن مریضوں کے آپریشن ہونا ممکن تھا ان کا آپریشن بھی کیا۔

فری کیمپ کا انعقاد ڈاکٹر امتیاز چوہدری کے زیر نگرانی کیا گیااور ساتھ مریضوں کے لیے بہترین کھانے کا انتظام کیا گیا اور جو مریض دور دراز سے آئے تھے ان کو واپسی کے لیے کرایہ بھی دیا۔

عوام نے ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ اپیل بھی کی کہ اس ہسپتال میں جو فسٹ ایڈ کی ضروری چیزیں ان کو پورا کیا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مکمل سہولیات مل سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button