جہلماہم خبریں

ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپشن کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: عالمی یوم برائے انسداد بدعنوانی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ،اسسٹنٹ کمشنر جہلم، ڈی ایس پی اکرم گوندل، سمیت دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ سیمینار کے شرکاء کو بدعنوانی سے بچاؤ کے لیے قرآن اور حدیث کی روشنی میں آگاہی دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپشن کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے، نوجوانوں کا اولین فرض بدعنوانی کو چیلنج کرنا ہے، رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام جعلی مضاربہ اسکیموں اور جعلی رہائشی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے بچیں۔بعدازاں کرپشن کے خاتمے کے لیے آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس کا مقصد معاشرے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی کا خاتمہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button