سیلاب زدگان کی مدد کیلئے انجمن تاجران کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ملک نور زمان

پنڈدادنخان: سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اکھٹا کیا جانے والا سامان گزستہ رات جنوبی پنجاب کے متاثرین سیلاب کیلئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان کی زیر نگرانی روانہ کر دیا گیا، 6 لاکھ سے زاہد مالیت کا امدادی سامان بذریعہ ٹرک نوازش شہید چوک نزد شالیمار ہوٹل سے روانہ کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان نے کہا کہ جس طرح تحصیل بھر سے لوگوں نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امداد دی ہے قابل تحسین ہیں، انجمن تاجران اور میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اے سی پنڈدادنخان کی طرف سے دعائیہ کلمات کے بعد ٹرک روانہ کیا گیا۔ انجمن تاجران کے مرکزی صدر چوہدری زبیر جمیل معروف سماجی ورکز عبدالصمد عمران نواب امدادی سامان کو اپنی زیر نگرانی متاثرین تک پہنچیں گے جبکہ مرکزی کمیٹی امداد رقوم خود متاثرین تک گھر گھر پہنچنے کیلئے جلد جنوبی پنجاب روانہ ہو گی۔