جہلماہم خبریں

کھاریاں تا اسلام آباد موٹروے کا نقشہ جاری، ضلع جہلم میں 2 انٹرچینج تعمیر ہوں گے

جہلم: گزشتہ سال نومبر کو سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ، کھاریاں تا اسلام آباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، سیالکوٹ تا کھاریاں، کھاریاں تا اسلام آباد منصوبے سے ضلع جہلم کے عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں گے جس کا نقشہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلع جہلم میں 2 انٹرچینج تعمیر ہوں گے، پہلا چک دولت اور دوسرا منگلا کے مقام پر تعمیر کیا جائے گا۔ سیالکوٹ، لاہور موٹروے ، کھاریاں سے جاتلاں پہنچ کر (بھمبر سے آزاد کشمیر سے لنک ہو گی) جاتلاں سے دریا جہلم پر ( گٹالیاں / پنڈی خیرہ) کے قریب پل بنے گا۔

موٹر وے آڑہ بڈھار، میرا سمیت دیگر دیہات کے عقب دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ، پنڈوڑی منگلا روڈ یعنی دینہ سے صرف 8 کلومیٹر فاصلے سے گزرے گی۔ سوہاوہ تک موٹروے دائیں طرف جی ٹی روڈ سے کافی فاصلے پر تعمیر کی جائے گی۔ اس کے بعد کلر سیداں سے جی ٹی روڈ کے بائیں جانب شارپ ٹرن لے کر پنڈی پشاور موڑ سے لاہور موٹروے کو لنک کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button