جہلم

جہلم پریس کلب کا تعزیتی اجلاس، صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت

جہلم پریس کلب کا تعزیتی اجلاس برائے مرحومین کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے جہلم پریس کلب کے کانفرنس ہال میں منعقدکیا گیا، صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کا تعزیتی اجلاس جہلم پریس کلب کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام ِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مرزا قدیر بیگ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت سید ناصر محمود نے حاصل کی، تعزیتی اجلاس کی صدارت چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکر سہیل امتیاز خان نے کی، اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری نے سرانجام دیئے۔

جہلم پریس کلب کے ممبران کے عزیز و اقارب مرحومین جن میں چوہدری ظفرنورکی ہمشیرہ مرحومہ، ملک آصف کھوکھرکے بھائی ، چوہدری عامر غفور کے صاحبزادے ، عامر کیانی کے بھتیجے، عرفان محبوب کی اہلیہ مرحومہ سمیت دیگرمرحومین کی مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی ۔تعزیتی اجلاس میں جہلم پریس کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مشن ہے کارروبار نہیں ، ہمیں صحافت کے معیار اور وقار کے لئے اپنے قلم سچائیوں کی رعنائیوں سے مزین کرنا ہوں گے، اللہ کریم نے ہمارے ہاتھ میں صحافت کا پرچم تھما دیا ہے ، جسے ہم نے بلند رکھنا ہے اور صحافت کے اجلے دامن کو میلا ہونے سے بچانا ہے۔

تعزیتی اجلاس میں جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button