جہلم پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ چوہدری عابد محمود

جہلم پریس کلب کے سابق صدر چوہدری عابد محمود نے کہاہے کہ جہلم پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد کی مستحق ہے نو منتخب کابینہ کا انتخاب غیر جانبدارانہ صحافت کے تسلسل کیلئے نیک شگون ہے۔نئی کابینہ کے انتخاب سے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی صاف شفاف صحافت کو استحکام ملے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر معروف سینئر صحافی محمد شہباز بٹ ، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری سمیت تمام ذمہ داران اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا شفاف اور جمہوری طریقے سے انتخابات کے بعد نئی کابینہ کا وجود میں آنا یقیناً ایک مثبت عمل ہے، صحافیوں کی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، نو منتخب کابینہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ، صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے عوام میں شعور کی بیداری کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا موجودہ سیاسی صورت حال میں صحافی برادری پر بہت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور امید ہے کہ نئی کابینہ صحافی برادری کے حقوق، جمہوریت اور آزاد صحافت کو توانا بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
اس موقع پر معروف سینئر صحافی محمد امجد بٹ،ڈاکٹر سہیل امتیاز خان،راجہ نوبہار خان ،سید اکرم حسین بخاری،غلام قادر مخلص سابق صدر سید سہیل حسین سبزواری، چوہدری عامر غفور،چوہدری محمد اقبال،خالق تنویر ،سید مظہر عباس نقوی، چوہدری دانیال عابد، سید ناصر حسین شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔