دینہ

پیر سید لطف علی شاہ بخاری ؒ کا 123 واں سالانہ عرسِ پاک آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف میں اختتام پذیر

دینہ: آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف میں پیر سید لطف علی شاہ بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا 123 واں سالانہ عرسِ پاک اختتام پذیر ہو گیا۔ چادر پوشی کا انعقاد بعد نماز عصر ہوا، جبکہ بعد نماز عشاء محفل عرس پاک انعقاد پذیر ہوئی۔ تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت قاری اجمل علی قادری (کلر سیداں) نے حاصل کی۔

کثیر تعداد میں مشائخِ عظام، علماء کرام اور ثناء خوان حضرات کی شرکت جن میں علامہ مولانا صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی (باؤلی شریف)، علامہ صاحبزادہ محمد فیضان عالم نقشبندی (باؤلی شریف)، علامہ پروفیسر سید نجم المصطفیٰ شاہ (دینہ)، قاری مبارک علی (میرپور)، علامہ قاری عصمت اللہ نقشبندی (سیالکوٹ)، قاری نعمان انور (ڈومیلی) قابلِ ذکر ہیں۔ نقابت کے فرائض محمد ارسل نواز نقشبندی(سوہاوہ) نے سرانجام دیے۔

خصوصی بیان میں صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی (باؤلی شریف) نے صاحبِ مزار کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اولیاء اللہ کی زندگی کے ہر ہر گوشے میں ہم سب کیلئے رہنمائی موجود ہے۔ہمیں خانقاہوں سے وابستہ رہنا چاہیے، اسی میں ہمارے لئے رہنمائی موجود ہے جو کہ ہماری دنیاوی کامیابی اور اخروی نجات کا ذریعہ ہے۔

آخر میں پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف نے خصوصی دعا فرمائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button