دینہ
دینہ میں گھریلو گیس سلنڈر عوام کی پہنچ سے دور، 3 ہزار روپے تک جا پہنچا

دینہ میں گیس ڈیلروں کی ملی بھگت سے گھریلو گیس سلنڈر عوام کی پہنچ سے دور، 3 ہزار روپے تک جا پہنچا، عوام پریشان، انتظامیہ بے بس ہے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں گیس سلنڈر عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گیا ، یکدم 2500 روپے بکنے والا گھریلو سلنڈر 3 ہزار تک جا پہنچا، مہنگائی میں پسی عوام پہلے ہی بہت پریشان تھی رہی سہی کثر گیس ڈیلروں نے نکال دی۔
عوام نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مہنگے داموں فروخت کرنے والے گیس ڈیلروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ غریب باآسانی کے ساتھ گیس سلنڈر خرید سکیں مگر انتظامیہ اس میں مکمل طور پر بے بس نظر آرہی ہے جو اس کے خلاف کارروائی کرنے سے کترا رہی ہے۔