جہلم

عید میلاد النبی ﷺ کے تمام جلوس اختتام پذیر، جہلم پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جہلم: عید میلاد النبی ﷺ کے تمام جلوس اختتام پذیر، ضلع جہلم پولیس کی جانب سے 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

ضلع جہلم میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے کیٹیگری C کے کل 61 جلوس اور 11 میلاد شریف منعقد ہوئے جن کی سکیورٹی کی سپرویژن سرکل افسران کے علاوہ اپر سبارڈینیٹس 73، لوئر سبارڈینیٹس 380 اور 80 رضا کار تعینات کیے گئے تھے۔ مین جلوس صبح 8 بجے کالا دیو سے شروع ہو کر 1 بجے دن چوک اہلحدیث پر اختتام پذیر ہوا۔

اسی طرح مزید 10 اہم جلوس شہر کے مختلف مقامات سے شروع ہو کر چوک اہلحدیث پر اختیام پذیر ہو گئے۔جلوس ڈیوٹی مسلح جوانوں کے علاؤہ سفید پارچات میں بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے، جلوسوں کے روٹ میں آنے والے بلند و بالا مقامات پر سنائپرز تعینات کیے گئے تھے، جلوسوں کی نگرانی بذریعہ CCTV کیمرہ جات اور ویڈیو ریکارڈنگ کی مدد سے کی گئی۔

جلوسوں کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سر انجام دیا گیا، جلوسوں پر باڈی سرچ کے لیے تربیت یافتہ والینٹرز تعینات کیے گئے تھے۔ جلوسوں کے روٹ سے 300 گز کے فاصلہ پر پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے اور ٹریفک ڈائیورشن کا الگ پلان جاری کیا گیا تھا تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو بھی کنٹرول کیا جا سکے۔

جہلم پولیس کی ریزرو فورس کے دستے بھی سٹینڈ ٹو کیے گئے تھے جبکہ وائرلیس بیس اسٹیشن کے ذریعے جلوس کے آغاز و اختتام تک مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا گیا۔ ایلیٹ سیکشنز ، محافظ سکواڈ اور QRF کی ٹیمز گشت کناں ہیں، اسپیشل پکٹنگ کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر چیکنگ کی گئی، کسی سماج دشمن عناصر کو تخریب کاری کی ہر گز اجازت نہیں دی گئی اور کڑی نگرانی کو یقینی بنایا گیا۔

بم ڈسپوزیبل سکواڈ کی مدد سے تمام روٹ کی ٹیکنیکل سویپنگ کاروائی گئی ۔ جہلم پولیس ضلع ہذا میں منعقد ہونے والے تمام جلوسوں پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button