مزدور یونین کی رجسٹریشن منسوخی کی سازش باعث تشویش ہے۔ سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان

پنڈدادنخان: ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کی نمائندہ یونین کی رجسٹریشن کی منسوخی کیلئے بااثر مالکان کی کوشش نہ صرف باعث شرم ہیں بلکہ انتہائی تشویش ناک ہیں۔
سٹی ویلفئیر کونسل رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے مشاورتی اجلاس میں متفقہ طور پر ایسے کسی بھی غیر آئینی اقدام کی بھرپور مذمت اور مزدور یونین کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا گیا جبکہ مزدورں سے اظہار یکجہتی کیلئے بااثر مالکان کے رویہ کے خلاف احتجاجی واک کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری چار سالوں سے بند ہے جبکہ بااثر مالکان نے سینکڑوں مزدور کو جبری برطرف کر رکھا ہے جس سے ہزاروں افراد معاشی بدحالی کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ ریٹائرڈ مزدورں کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعٹ سینکڑوں مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔
سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان نے سماجی، رفاعی، صحافتی، وکلاء اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کے لیے آواز اٹھائیں۔