جہلم
ڈسٹرکٹ آرمڑ سروسز بورڈ جہلم کا سالانہ اجلاس، ویلفیئر آفیسرز کی شرکت
جہلم: ڈسٹرکٹ آرمڑ سروسز بورڈ جہلم کے سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میجر محمد اسد نوید راجہ (ریٹائرڈ) کی زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں ہواجس کی صدارت ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کی اس کے علاوہ ضلع بھر کے ویلفیئر آفیسرز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ایکس سروس مین بیواؤں اور ان کے ورثاء کے مسائل پر غور کیا گیا اور ان کی فلاح بہبود کیلئے متعدد فیصلے کیے گئے۔