
جہلم/ سرائے عالمگیر: دلہن لینے کے لیے آنے والی بارات کے شرکا اس وقت اسپتال پہنچ گئے جب ان پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے کریالی میں بارات پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا جس کی وجہ سے 150 سے زائد باراتی متاثر ہوئے ہیں، متاثرین میں دولہا بھی شامل ہے۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں نے بارات پر اس وقت حملہ کیا جب ایک بچے نے شہید کی مکھیوں کے چھتے پر پتھر پھینک دیا۔
سرائے عالمگیر: ناکام عاشق نے دلہے اور باراتیوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ کروا دیا
حملہ اتنا شدید تھا کہ 150 سے زائد افراد شدیدزخمی ہو گئےاینج تے فیر اینج ای سئ pic.twitter.com/PUySrADOXq
— ملک اعجاز حجازی (@Ijazbhuttaa) November 8, 2022
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے باراتیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔