سوہاوہاہم خبریں

ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں خالی سیٹ پر جلد ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں گے۔ میاں مظہر حیات

سوہاوہ: ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں تمام سپیشلسٹ سیٹوں پر بہت جلد ڈاکٹر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر میاں مظہر نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں گائنی ڈیپارٹمنٹ میں 24 گھنٹے آپریشن کی سہولت کے بعد ہفتہ میں ایک دن سرجری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو صحت کی تمام سہولیات پہنچانے کے لیے محکمہ صحت جہلم اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سکن، ای اینڈ ٹی سپیشلسٹ سمیت الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر جلد اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گائنی ڈیپارٹمنٹ میں چوبیس گھٹنے سی سیکشن سمیت ڈلیوری کی خدمات سر انجام دی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button