کھیوڑہ کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک باصر کھوکھر کی نشاندہی پر واپڈا حکام حرکت میں آگئے

پنڈدادنخان: کھیوڑہ کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک باصر کھوکھر کی نشاندہی پر واپڈا حکام حرکت میں آگئے، نشاندہی پر واپڈا کی طرف سے 11 ہزار کے وی کی کیبل کو اونچے پول پر شفٹ کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ پر لجپال کنڈے کے قریب کام کے دوران ایک مزدرو بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا تھا جس اہم مسئلہ کو سوشل میڈیا پر بھی ہائی لائٹ کیا گیا۔
تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے سابق صدر کھیوڑہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت کی خصوصی دلچسپی سے واپڈا حکام نے ایکشن لیتے ہوئے بجلی کی تاریں اونچی کرنے کے لیے 11 اگست صبح 8 بجے تا 11 بجے دن تک کام کے دوران بجلی منقطع کرنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ انجینئر آئیسکو چکوال سرکل کو پرمٹ کے حصول کیلئے لیٹر جاری کر دیا گیا۔
سابق صدر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان ملک باصر کھوکھر نے جاں بحق ہونے والے مزدور کی فیملی کے لیے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔