
سوہاوہ کے نواحی علاقہ فور پو ٹھی ٹلہ جوگیاں کے مقام پر کوئلے کی کان بیٹھنے سے ملبے تلے دب کر ایک 27سالہ کان کن جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی، زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سوہاوہ کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حدود فور پو ٹھی ٹلہ جو گیاں کے مقام پر اچانک کو ئلے کی کان بیٹھنے سے ایک 27 سالہ مزدور غریب باچا سکنہ شانگلہ جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی رو زی باچا اور والد سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ، اطلا ع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی عرفان جیلانی اپنی نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے، حادثہ کے بعد مزدوروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔
یاد رہے کہ ٹلہ جوگیاں کے پہاڑوں میں متعدد چھوٹی کوئلے کی کانیں موجود ہیں۔