جہلم

سانحہ مری میں 22 سیاحوں کی اموات پر گہرا رنج اور دکھ ہوا۔ چوہدری انتصار

جہلم: سانحہ مری میں 22 سیاحوں کی اموات پر گہرا رنج و دکھ ہوا، ایسے سانحات کی روک تھام کے لئے حکومت کو اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی سماجی و رفاعی شخصیت ٹھیکیدار چوہدری انتصارکھوتیاں جالپ نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری 22 سیاحوں کی اموات سے گہرے دکھ و رنج ہوا اور دل خون کے آنسو رورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور شہری ہم پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ایسے سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ زیادہ رش ہونے اور موسم کی ایک دم خرابی سے راستے بند ہونے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسے سانحات کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیا ع سے بچایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button