پنڈدادنخان
پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ سید ذوالفقار گیلانی

پنڈدادنخان: ڈی ایس پی پنڈدادنخان سید ذوالفقار گیلانی نے تحصیل پنڈدادنخان کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی سید ذوالفقار گیلانی نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ پٹرول پمپس مالکان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اوگرا کے مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کیلئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، کسی کو ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔