سوہاوہ
راجہ یاور کمال نے سوہاوہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے پر باقاعدہ افتتاح کر دیا

سوہاوہ: محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیر کنٹرول تحصیل سوہاوہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے پر باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
سپورٹس اسٹیڈیم سوہاوہ کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چودھری وحید احمد بھی موجود تھے۔
سپورٹس اسٹیڈیم سوہاوہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ”فٹبال کے میچ” سے کر دیا گیا ہے۔