جہلم

کیئرٹیکرز جہلم کے رضا کاروں نے ریسکیو والنٹیئر مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

جہلم: کیئرٹیکرز جہلم کے رضا کاروں نے ضلع جہلم کا نام روشن کر دیا، پنجاب بھر میں ریسکیو والنٹیئر مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی، ڈی جی ریسکیوکی شاباش، سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی سب سے متحرک اور اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والی واحد تنظیم کیئر ٹیکرز جہلم کے رضا کاروںنے حسب سابق 2022 کے سالانہ مقابلہ جات برائے ریسکیو والنٹیئر پنجاب میں اعلی کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ضلع جہلم کا نام روشن کر دیا۔

ریسکیو 1122اکیڈمی لاہور میں سالانہ مقابلہ جات میں پنجاب بھر سے بیس سے زائد اضلاع کے رضا کاروں نے شرکت کی جس میں فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ، تیراکی، ڈوبتے لوگوں کو بچانے سمیت دیگر شعبہ جات میں اعلی کارکردگی دکھانے پر جہلم کی ٹیم کو پہلے پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔

ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے اختتامی تقریب میں شریک تمام رضا کاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کیئر ٹیکرز جہلم اور ریسکیو 1122 جہلم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہماری نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ ہے اور انسانی فلاح کیلئے ان کو ریسکیو والنٹیئر بننا چاہیے تاکہ کسی ناگہانی، ایمرجنسی کی صورتحال میں وہ عام لوگوں سے بہتر شہری ثابت ہوں اور ریسکیو کے دست وبازو بن کر شہریوں کی خدمت کرسکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button