دینہ

ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کا دینہ کا دورہ، آٹے کی فراہمی اور معیار کو چیک کیا

دینہ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے چارج سنبھالتے ہی دینہ کا طوفانی دورہ کیا۔

انہوں نے تحصیل دینہ میں آٹے کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے سیلز پوائنٹس اور فلور ملز کا دورہ کر کے آٹے کا معیار، وزن اور ریکارڈ چیک کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اگلے دو دن میں سرکاری آٹا پوائنٹس کی تعداد 11 سے 40 تک بڑھائی جائے اور ضلع کے دور افتاد علاقوں تک بھی سرکاری آٹا پوائنٹس کی سہولت فراہم کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹرز دینہ کا بھی دورہ کیا، ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button