
سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر پو لیس کی کارروائی ، بھاری مقدار میں کار کے ذریعے پشاور سے لاہور اسلحہ ا سمگل کرنے کی کوشش میں ناکام، ملزم سے 3 ضرب رائفل1، 2 عدد کلاشنکوف ، رائفل 12 بور ریپیٹر 2 عدد فولڈنگ بٹ ، 4عدد میگزین 12 بور، 4 عدد میگزین کلاشنکوف اور ایک ٹو پا 12 بور بمعہ راؤنڈز برآمد، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد کی ہدایت پر سماج دشمن عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ کے مقام پر ناکہ لگا کر ایک کار نمبری 7113 کو روک لیا، دوران تلاشی کار کے خفیہ خانوں میں چھپا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔
کار میں 3ضرب رائفل 1، رائفل 12بور ریپیٹر فولڈنگ بٹ ، 4 عدد میگزین 12 بور، 4عدد میگزین کلاشنکوف اورایک ٹوپا 12بور بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیے اور ملزم ناصر شاہ ولد حبیب شاہ سکنہ محلہ سرائے تحصیل و ضلع پشاور کو گرفتار کر لیا ، بتایا جاتا ہے کہ ملزم اسلحہ پشاورسے لاہورا سمگل کر رہا تھا۔
ملزم سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع ہے ۔