جہلم

کرکٹ کا جنون؛ ضلع جہلم میں یوم اقبال کی سرکاری سطح پر کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی

جہلم: ضلع بھر میں یوم اقبال کی سرکاری سطح پر کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی، کرکٹ کے بھوت نے شہریوں کو ہلہ گلہ پر لگا دیا، محسن پاکستان کے لئے کوئی دعائیہ تقریب منعقد نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق 9 نومبر اقبال ڈے کے حوالے سے حکومت نے چھٹی بحال کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا لیکن انتظامیہ کی طرف سے ضلع بھر میں اقبال ڈے کے موقع پر کسی قسم کی کوئی سرکاری تقریب منعقد نہ ہو سکی۔

دوسری جانب کرکٹ کے شیدائیوں نے سارا دن کرکٹ میچ دیکھ کر گھروں میں گزارہ پاکستان کی کے موقع پر نوجوانوں نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر خوب فائرنگ کی اور آتش بازی کرتے رہے ،نوجوان سڑکوں پر ہلہ گلہ اور نعرے بازی کرتے دکھائی دیئے۔

سنجیدہ حلقوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اقبال ڈے کے موقع پر انتظامیہ کو دعائیہ تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے تھا اور مفکرِ پاکستان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے تھا تا کہ آنے والی نسلوں کو وطن عزیز کے معماروں کے متعلق آگاہی فراہم ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button