جہلم

اسلام رنگ و نسل، خطے اور سرمائے کی بنیاد پر کسی کی فضیلت اور فوقیت کا قائل نہیں۔ سید خلیل کاظمی

جہلم: اسلام رنگ و نسل ، خطے اور سرمائے کی بنیاد پر کسی کی فضیلت اور فوقیت کا قائل نہیں، اللہ کی نظر میں معزز وہ ہے جو زیادہ متقی اور پرہیز گار ہے۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ میں اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ اہل ایمان کے آپس میں اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن انہیں دلائل سے حل کرنا چاہیے۔ گالی اورگولی سے یہ مسائل نہ پہلے کبھی حل ہوئے اور نہ آئندہ حل ہو سکیں گے۔

انہوںنے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1965 ء کی پاک بھارت جنگ میں وطن عزیز کی فوج نے قرون اولیٰ کی یاد تازہ کر دی، اب بھی اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔ اہل ایمان مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنا تن من دھن قربان کرتے ہوئے دشمن ملک کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ دنیا یاد رکھے گی ۔

انہوںنے کہا کہ اسلام رنگ و نسل خطے اور سرمائے کی بنیاد پر کسی فضیلت اور فوقیت کا ہرگز قائل نہیں۔ اللہ رب العزت کی نظر میں متقی اور پرہیزگار وہ ہے جو احکامات الٰہی پر عمل کرتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button