منگلادینہاہم خبریں

منگلا پولیس کی اہم کارروائی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جہلم: ایس ایچ او منگلا کی اہم کارروائی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منگلا ملک نثار اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کی شناخت نوید اور رضوان کے نام سے ہوئی، ملزمان سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے نوک پر واردات کرتے تھے، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، پسٹل 30 بور معہ روندز، مسروقہ رقم 3 ہزار روپے معہ موبائل فون برآمد کر لیا۔

ڈی پی او جہلم کی جانب سے ایس ایچ او منگلا اور ٹیم کو شاباش دی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button