جہلم

جہلم چیمبرآف کا مرس اینڈ انڈسٹری کا سٹھارجہ ضلع سکھرمیں ریلیف کیمپ راشن اور نقد رقم کی تقسیم

جہلم چیمبرآف کا مرس اینڈ انڈسٹری کاسٹھارجہ ضلع سکھر سندھ میں ریلیف کیمپ راشن اور نقد رقم کی تقسیم،سٹھارجہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندہ ممتازاحمدکی موجودگی میں صدرجے سی سی آئی عمر مشتاق برگٹ، ایگزیکٹوممبر چوہدری سہیل عزیز،حافظ غلام مصطفیٰ نے متاثرین میں راشن اورنقد رقم تقسیم کی جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے فلڈ ریلیف کچن کیلئے چھ لاکھ پچاس ہزار روپے (سو دیگ کھانے) کیلئے بھی جمع کروائے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعمرمشتاق برگٹ کی سربراہی میں سندھ ضلع خیرپور جانیوالی ٹیم نے ضلع خیرپورکے علاقہ سٹھارجہ کا دورہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا، اس کیلئے جے سی سی آئی کے سینئرنائب صدراظہرڈارنے وہاں رابطہ کیا کیونکہ یہ علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

کپاس کی فصل مکمل طورپرتباہ ہوچکی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ کھجور کے باغات سے حاصل ہونیوالی فصل بھی عمرمشتاق برگٹ اور ان کی ٹیم کے اراکین نے الخدمت فاؤنڈیشن کی سٹھارجہ میں پانی کے نالوں کے کنارے قائم کی گئی چھوٹی چھوٹی خیمہ بستیوں میں جاکر،الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں ممتازاحمداورپرویز سولنگی کی رہنمائی میں تیس خاندانوں کوراشن بیگ دیئے۔

اسی طرح ان سمیت بیس اورخاندانوں کوپانچ ہزارروپے فی گھرانہ نقد رقم دی۔اس طرح کل پچاس خاندانوں کواڑھائی لاکھ روپے نقد دیئے گئے اس کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کے قائم کئے گئے فلڈ ریلیف کچن کا دورہ کیااوراس کیلئے (6 لاکھ پچاس ہزارروپے دیئے )۔

اس رقم سے سو دیگ کھانابناکرجہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے اپنے ان مصیبت زدہ پاکستانی بھائیوں میں تقسیم کیاجائیگا۔اس علاقہ میں نہ صرف مسلم بلکہ ہندوبھی آبادہیں اوربلاتفریق امدادی رقم اور راشن تقسیم کیاگیا اس طرح اس علاقہ میں جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے دس لاکھ پچاس ہزارکی امداد دی گئی۔

اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں ممتازاحمد اورپرویز سولنگی نے جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اس اقدام کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ لوگوں کی یہ محبت کبھی نہیں بھولے گی،آپ کاصرف پنجاب سے سندھ آناہی ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں اورآپ نے جس طرح ان مصیبت زدہ پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اللہ تعالیٰ آپکو اسکااجر دے گاآپ حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعمرمشتاق برگٹ نے کہا کہ انشاء اللہ ہم اس سلسلہ کوسیلاب اور بارشوں سے متاثرین کی بحالی تک جاری رکھیں گے اور الخدمت فاؤنڈیشن بڑے منظم طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے میں آپکوسلام پیش کرتاہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button