اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، دوکانداروں کو 4 فٹ تک شیڈ لگانے کی اجازت

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ، مین بازار دورے کے دوران دوکانداروں کو سامان دوکان کے اندر رکھنے اور دھوپ سے بچنے کے لیے 4فٹ تک شیڈ لگانے کی اجازت دے دی ، خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے مین بازار، منگلا روڈ ، جی ٹی روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ 4روز سے جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی نے مین بازار دینہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے دوکانداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی دوکاندار اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں اور اپنی دوکان کے اندر رہ کر کاروبارکریں۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی نے دوکانداروں کو دھوپ سے بچنے کے لیے 4فٹ تک شیڈ لگانے کی اجازت دے دی اور اس سلسلے میں دوکانوں کے آگے 4فٹ تک نشان لگا دیے گئے تاکہ کوئی بھی دوکاندار اس سے آگے نہ بڑھ سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ اسی طرح منگلا روڈ پر بھی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو گزرنے میں کسی قسم کی پریشان کا سامنا نہ کرنا پڑے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔