جہلم
جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور شراب برآمد

جہلم پولیس کا مختلف علاقوں میں پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور شراب برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
کالا گجراں پولیس نے ملزم جوزف مسیح کو گرفتار کر کے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی ا ورچوٹالہ پولیس نے ملزم سید فرید اللہ کو گرفتار کر کے ملزم سے اسلحہ ناجائز پسٹل 9 ایم ایم معہ راؤنڈز برآمد کر لئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
للِہ پولیس نے ملزم محمد افتخار کو گرفتار کرکے ملزم سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ رونڈز برآمد کر لئے جبکہ صدر پولیس نے غفلت ولاپرواہی سے ٹرک میں چلانے والے ڈرائیور ملزم افضال کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔