جہلم

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد، مستحقین زکوۃ رل گئے

جہلم: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ،مستحقین زکوۃ رل گئے پانچ ماہ ہو گئے زکوٰۃ نہیں آئی بیوہ، غریب اور نادار خواتین چیئر مینوں کے دفتروں کے طواف کرنے پر مجبور ہو گئیں، معصوم بچوں سمیت گھروں میں بھوک نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ خواتین کی دہائی زکوۃ کی رقم نہیں آئی اپنے پاس سے تو نہیں کر سکتے، چیئر مینوں کا موقف فوری طور زکوۃ کی رقم جاری کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں مستحق زکوۃ جن میں زیادہ تر تعداد بیوہ، غریب اور نادار خواتین پر مشتمل ہیں سینکڑوں مجبور خواتین زکوۃ کے چیئر مینوں کے دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

اس حوالے سے اخبارنویسوں سے زکوٰۃ کی مستحق خواتین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدید مہنگائی میں زکوۃ کی رقم بروقت نہ ملنے کے باعث گھروں میں فاقے ہیں، جبکہ گزشتہ کئی ماہ سے زکوٰۃ کی رقم نہیں ملی جس کے باعث گھروں میں بھوک نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، اب رمضان المبارک کے مہینہ کی آمد آمد ہے گھر میں راشن نام کی کوئی چیز نہیں ،کیسے روزے میں سحری اور افطاری کریں گے۔

اس سلسلے میں زکوۃ کے ذمہ داران سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعی پانچ ماہ ہو گئے ہیں زکوۃ کی رقم نہیں آئی جس کیوجہ سے بیوہ ، نادار خواتین کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب مجبور خواتین زکوۃ کی رقم کی ادائیگی کا ا صرار کرتی ہیں بعض خواتین گھر میں راشن نہ ہونے پر شدید پریشانی کا شکار ہوچکی ہیں لیکن ہم بھی مجبور ہیں اپنے پاس سے اتنی خواتین کی مدد نہیں کر سکتے۔

خواتین نے کہا کہ حکومت بیوہ، غریب اور نادار خواتین پر رحم کرتے ہوئے فوری طور زکوۃ کی رقم جاری کرے تاکہ بیوہ ،غریب اور نادار خواتین اپنے بچوں کے ساتھ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحری اور افطاری کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button