فواد چوہدری نے ڈی آر اوز، آر اوز، ڈی سی اور ڈی پی او جہلم کیخلاف درخواست دائر کردی

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران (آر اوز)، ڈی سی اور ڈی پی او جہلم کے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو حلقے میں نہیں آنے دیا جا رہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ پورا ملک جاگ رہا ہے لیکن الیکشن کمیشن سو رہا ہے، ہم توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹراٸل کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سےرجوع کریں گے، جیل ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں ٹرائل کے دوران ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، ہمارے خاندان کے افراد پر مقدمات بناۓ گئے تاکہ کوئی پیروی نہ کر سکے، ہمیں الیکشن کمیشن پر شدید تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن ان حالات کے باوجود روزمرہ انداز میں کام کر رہا ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button