دینہ
موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات جہلم کے زیراہتمام ہیلتھ پلانٹیشن ڈے کا انعقاد

دینہ: موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت ضلع جہلم میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی آفس جہلم، تحصیل ہیڈ کوارٹر اہسپتال دینہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اہسپتال پنڈدادنخان میں ہیلتھ پلانٹیشن ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
ہیلتھ آفس جہلم کی تقریب میں سی ای او ہیلتھ مظہر حیات، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، ایس او ڈی وقاص شاہ سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر مظہر حیات نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اس مہم کے دوران پورے ضلع میں 10000 پودے لگائے گا، اوزون اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے بچنے کے لیے شجرکاری بہت ضروری ہے۔ پودے لگانے سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں لہٰذا ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہیے۔