جہلم

جہلم میں 2 روزہ بھینس دودھ مقابلہ، چوہدری عبد اللہ گجر کی بھینس نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جہلم: محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام دو روزہ بھینس دودھ مقابلہ، چوہدری عبد اللہ گجر کی بھینس نے 19 کلو سے زائد دودھ دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی اللہ یار میں محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور مویشی پال حضرات کے تعاون سے دو روزہ بھینس دودھ مقابلہ منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے بھینس پال حضرات نے شرکت کی۔

مقابلے کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل سوہاوہ ڈاکٹر مسعود، اور ڈپٹی ڈائریکٹر جہلم ڈاکٹر بشیر احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ تھے مقابلہ میں لنگر پور کے چوہدری عبداللہ گجر کی بھینس نے 19 کلو سے زائد دودھ دے کر پہلی، چوہدری الیاس گجر کی بھینس نے دوسری اور چوہدری وارث کی بھینس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پہلا انعام ایک لاکھ روپے، دوسرا انعام 75 ہزار روپے اور تیسرا انعام 50 ہزار روپے دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button