جہلم

پرائس مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر برہم، سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سمیع اللہ فاروق

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے فرداً فرداً تمام پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ناقص کارکردگی والے مجسٹریٹس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پرائس چیکنگ روزانہ کی بنیادوں پر کریں، انسپکشن کو بڑھائیں اور اس عمل میں سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، کام نہ کرنے والے پرائس مجسٹریٹس کی ضلع میں کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے تمام مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کے عمل کو مزید تیز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button