جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 5 ملزمان اسلحہ اور پتنگوں سمیت گرفتار

جہلم: پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 5ملزمان گرفتار، 2عدد پسٹل 30 بور، 1 عدد پمپ ایکشن 12 بور، 1 عدد بندوق 12 بور اور روند اور 20 پتنگیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جانائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان باسط علی اور محمد بلال کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے رائفل پمپ ایکشن 12 بور اور پسٹل 30 بور اور روند برآمدکر لیے۔

تھانہ جلال پور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز خان کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے بندوق 12 بور معہ روندبرآمد کر لئے۔

تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد صفدر کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بورمعہ روند برآمد کر لیے۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنک فروش ملزم فیصل ایاز کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 20 عدد پتنگیں برآمد کر لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button