جہلم

جہلم پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، 4 ملزمان گرفتار

جہلم: سٹی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز کے دوران بغیر کرایہ داری اندراج کے رہائش پذیر 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے،سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دکانوں، ہوٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ کی گئی۔


سرچ آپریشنز کے دوران بغیر کرایہ داری اندراج کے رہائش پذیر 4 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں محمد علی، محمد مشتاق، غلام صدیق اور نذیر خان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر کے پر امن معاشرے کی تشکیل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button