جہلم

مردم شماری انتہائی اہم فریضہ ہے، اس کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: مردم شماری انتہائی اہم فریضہ ہے اس کام میں کسی قسم کی لاپرواہی وغفلت برداشت نہیں کریں گے، تمام سپروائزر اپنے عملے کو روانہ اور اچانک چیک کریں اور دن بھر کی کارکردگی کی بروقت رپورٹنگ کریں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پہلی قومی ڈیجیٹل مردم شُماری کرنے والے ایریا انچارجز اور سپروائزرز کی میٹنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عملہ مردم شُماری خاص طور پر بلاک سپروائزر ز کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے اب یہ آپ کی زمہ داری ہے کہ اپنی ڈیوٹی انتہائی توجہ اور محنت سے سرانجام دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مردم شُماری کے عملہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور اس قومی فریضہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی روکاوٹ پیش نہ آنے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button