جہلم

ضلع جہلم میں 26 زمینی پانی کے تالاب میں 26 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنراقبال

جہلم: ضلع جہلم میں زمینی پانی کے26 تالاب تعمیر کیے جاچکے ہیں جن میں 26000 سے زائد پودے لگائے گئے ، سال 2018 میں محکمہ جنگلات جہلم کی جانب سے 1500 ایکڑ آراضی پر شجر کاری مہم کے تحت ہزاروں نئے بیج بوئے جا رہے ہیں جو ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوں گے۔سال 2017میں گرین جہلم پروجیکٹ کے تحت شہر کی اندرونی سڑکوں پر 2000 سے زائد پودے لگائے گئے جن کی کانٹ چھانٹ کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔گرین پاکستان پروگرام کا مقصد ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ سے بچاؤ ہے جبکہ درخت درجہ حرارت میں اعتدال پیدا کر نے کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے آکسیجن بھی فراہم کرتے ہیں۔
ضلع جہلم میں 26 زمینی پانی کے تالاب میں 26 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنراقبال
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے بجوالا فارسٹ دارہ پور کے مقام پر محکمہ جنگلات کی جانب سے منعقدہ گرین پاکستان پروگرام کی یادگاری تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرچیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ساجد قدوس، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، نمائندہ سی ای او ایجوکیشن ، نمائندہ صدر پریس کلب، دیگر سینئر صحافی برادران اور اسکول سے طلباوطالبات اور اساتذہ کرام نے خصوصی شرکت کی۔
ضلع جہلم میں 26 زمینی پانی کے تالاب میں 26 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنراقبال
ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پودا لگاتے ہوئے بتایا کہ ہرخالی جگہ پر پودے لگاکر ان کو سرسبز جنگل بنانا چاہیے تاکہ ملک میں قدرتی آفات کی شکل میں نقصانا ت کی شرح کو کم کیا جاسکے ۔
ضلع جہلم میں 26 زمینی پانی کے تالاب میں 26 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنراقبال
ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملک ساجد قدوس اور چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان نے بات چیت کے دوران کہا کہ یہ پودے نہ صرف ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کی بدولت ہم قدرتی آفات کی شکل میں نقصانات سے بھی بچ سکتے ہیں کیونکہ ریسر چ سے ثابت ہوا ہے کہ جہاں درخت نہیں ہیں وہاں سیلاب زیاد ہ آتے ہیں اور جہاں پودے اور درخت ہوں وہاں سیلاب اور قدرتی آفات سے بچا جا سکتا ہے ۔
ضلع جہلم میں 26 زمینی پانی کے تالاب میں 26 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنراقبال
اس موقع پرضلعی افسران، جرنلسٹ کمیونٹی کے علاوہ سکولوں کے طلبہ نے شجرکاری مہم میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بجوالا کے مقام پر 1452 پودے لگائے ۔
ضلع جہلم میں 26 زمینی پانی کے تالاب میں 26 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنراقبال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button