جہلم
جہلم میں سرکاری افسر کے ساتھ مزاحمت اور لڑائی جھگڑا کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم: ایس ایچ او صدر بدر منیر اور ٹیم کی کارروائی، سرکاری افسر کے ساتھ مزاحمت اور لڑائی جھگڑا کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ملزمان کی شناخت کاشف اور حنیف کے ناموں سے ہوئی۔ درخواست دہندہ نے بتایا کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر تندور کا ٹھیہ لگایا ہوا تھا، ٹھیہ ختم کرنے کا کہا تو لڑائی جھگڑا شروع کر کے مجھے مارا پیٹا اور میرے کپڑے پھاڑ دیے۔
صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو فوراً گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے اور لڑائی جھگڑا کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔