جہلم میں پولیس کا سرچ آپریشن اور کریک ڈاؤن، 10 افراد گرفتار

جہلم: سٹی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دکانوں، ہوٹلز، ہوسٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ، سرچ آپریشنز کے دوران بغیر کرایہ داری اندراج کے رہائش پذیر 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے بغیر کرایہ داری کوائف اندراج رہائش پذیر ملزمان احسان، صابر، اقرار، فلک شیر، شوکت اور ظفر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
کالا گجراں پولیس نے پتنگ فروش ملزم خستہ منیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1500 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سٹی پولیس نے 2 پتنگ فروش ملزمان ولید اور وحید کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 215 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
للِہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم وقار کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر کے پرامن معاشرے کی تشکیل ہے، پیشہ ور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔