جہلم: شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی بنیادی ادارہ ہے سیوریج، واٹر سپلائی اور دیگر مسائل کے لئے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہونے چاہئے تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈھوک فردوس میں سیوریج کے مسائل کے حوالے سے شہریوں سے کی شکایات پر علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ڈھوک فردوس کے رہائشی ڈی سی جہلم کے دفتر پیش ہوئے اور علاقے میں سیوریج کی بند ش کی وجہ سے مشکلات کی نشاندہی کی تھی جس پر ڈی سی جہلم میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اور دیگر حکام کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور میونسپل کمیٹی کو فوری طورپر اہل علاقہ کی شکایت دور کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ڈی سی جہلم نے اہل علاقہ سے ملاقات کی اور ان کو تمام مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔