سعودی عرب میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنیوالے پاکستانی کو بھاری جرمانہ، ویڈیو وائرل

سعودی حکومت نے غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر دو ہزار ریال کے بھاری جرمانے کا اعلان کیا اور اعلان ہوتے ہی حسب توقع ایک پاکستانی جرمانے کی زد میں آگیا۔

سعودی جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک (جی ڈی ٹی) نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ شاہراہوں کو عبور کرنے والے پیدل چلنے والوں پر 2000 ریال تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے تک کے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

سعودی ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدر آمد شروع کردیا گیا جس کے بعد غلط جگہ سے سڑک پار کرنیوالے پاکستانی کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، سڑک پار کرنے اور اہلکار کے فائن کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

لائف ان سعودی عربیہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر واقعہ کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ غیر نامزد جگہ سے ہائی وے عبور کرنے پر 2000 ریال جرمانہ عائد کیا گیا۔

یاد رہے کہ جی ڈی ٹی حکام کا کہنا تھا کہ پیدل چلنے والوں کو شاہراہوں کو عبور کرتے ہوئے ایک ہزار سے دو ہزار سعودی ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ اقدام اس خطرناک عمل کو روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا جو نہ صرف پیدل چلنے والوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ ٹریفک میں نمایاں خلل کا باعث بنتا ہے اور حادثات کے امکانات میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

سعودی حکام نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لئے، پیدل چلنے والے قوانین اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کو عبور کرنے والے افراد کو ایگزیکٹو ریگولیشنز کے شیڈول نمبر 5 کے تحت خلاف ورزی کے طور پر درجہ بند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button