للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فیصل چوہدری کا علمائے کرام کے اعلامیے کا خیر مقدم

جہلم: فیصل چوہدری نے علمائے کرام کی طرف للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے کے حوالے سے جاری اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہ سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے وژن کی کامیابی ہے کہ پنڈدانخان کے ہر طبقے نے انکے عوام دوست منصوبے کے لئے ہم آواز ہونے کا فیصلہ کیا۔

سینئر قانون دان فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم اس جائز مطالبے کے حق میں اُٹھنے والی ہر آواز کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چوہدری فواد حسین کے وژن کے مطابق اس روڈ کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے۔ ہمارا مطالبہ اور اُمید چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے بھی ہے کہ وہ شہیدوں کی سرزمین کے لوگوں کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور ہمارے علاقے کی عوام کواس تکلیف سے نجات دلائیں گے۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے اقتصادی و دفاعی لحاظ سے اہم ترین ہے اور اس منصوبے کا بروقت مکمل ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button